مسلم لیگ ن

2024 کے عام انتخابات کے دوران، مسلم لیگ ن صوبہ پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

قومی خبریں

پنجاب میں حکومت سازی کے لیے مسلم لیگ ن نمبرگیم میں مستحکم پوزیشن پر آگئی۔ اب تک پانچ نومنتخب آزاد ارکان اسمبلی کی شمولیت سے پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی نشستیں 142 ہوگئیں۔  16 مزید آزاد ارکان اسمبلی کی مسلم لیگ ن میں شمولیت متوقع ہے۔ (City24 Reported)

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نتائج کے مطابق مسلم لیگ نون پنجاب اسمبلی کی 137 نشتیں جیت چکی ہے۔ جبکہ اب تک پانچ نومنتخب آزاد ارکان  پنجاب اسمبلی مسلم لیگ نون میں شمولیت کا اعلان کرچکے ہیں۔ یوں مسلم لیگ نون اب حکومت سازی کےلیے صرف سات نشستوں کی دوری پر ہے۔ 16 مزید آزاد ارکان اسمبلی کی مسلم لیگ نون میں شمولیت متوقع ہے۔اس طرح پنجاب میں مسلم لیگ نون کی پوزیشن مستحکم ہوچکی ہے۔مسلم لیگ ن کو جوائن کرنے والوں میں پی پی 96 چنیوٹ سے آزاد حیثیت میں جیتنے والے امیدوار ذوالفقار علی شاہ شامل ہیں۔ پی پی 94سے تیمور خان لالی اور پی پی 49 سے رانا فیاض نے بھی مسلم لیگ نون میں شمولیت کااعلان کیاہے۔ پسرور میں پی پی 48 سے آزاد حیثیت میں جیتنے والے نومنتخب رکن اسمبلی خرم ورک پہلے ہی مسلم لیگ نون کو جوائن کرچکے ہیں۔

جواب دیں