Site icon

پاکستان کرکٹ ٹیم نے قذافی سٹیڈیم میں ٹریننگ کا آغاز کردیا

پاکستان کرکٹ ٹیم

زمبابوے کے خلاف سیریز کی تیاری کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے۔

قومی سکواڈ نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریکٹس کی۔کرکٹرزاتوار تک لاہور میں پریکٹس کرنے کے ساتھ ساتھ انٹرا سکواڈ میچز بھی کھیلیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم پیر کو اسلام آباد روانہ ہو گی جہاں وہ پنڈی سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز میں شامل تین ایک روزہ میچز تیس اکتوبر، یکم اور تین نومبر کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز لاہور میں شیڈول ہے۔

Exit mobile version