دنیا میں کورونا

دنیا میں کورونا سے متاثرہ افرادکی مجموعی تعداد4کروڑ19لاکھ 64ہزار سے بڑھ گئی ہے

بین الاقوامی خبریں, کرونا وائرس کے متعلق آخرین اخبار

دنیا میں کورونا کی دوسری لہر : متاثرہ افرادکی مجموعی تعداد4کروڑ19لاکھ 64ہزار سے زیادہ ہو گئی.

دنیابھرمیں کوروناوائرس سے متاثرہ افرادکی مجموعی تعداد4کروڑ19لاکھ 64ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔

اموات کی تعداد بھی11 لاکھ42ہزارسے بڑھ گئی ہیں ۔مہلک وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3کروڑ 11لاکھ 69 ہزار سے زیادہ ہے۔

امریکہ میں اب تک 2 لاکھ 28ہزار 318 سے زا ئد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

جبکہ بھارت میں ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 17 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔