Site icon

پاکستان نے کئی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا، صرف20سیکنڈ میں کرونا وائرس کا پتہ چلانے والا جدید آلہ تیار

غلام اسحٰق انسٹیٹیوٹ صوابی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک – جاوید چوهدری) غلام اسحٰق انسٹیٹیوٹ صوابی کے  طلبا نے 20 سیکنڈ میں کرونا وائرس کی تشخیص کا آلہ بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق 2 پاکستانی طلباء نے کورونا وائرس کی جلد تشخیص کے لئے سسٹم ڈییکٹر بنایا ہے جو پھیپھڑوں کے کمپیوٹرز ٹوموگرافی (سی ٹی اسکین) سے وائرس کو شناخت کر لے گا۔

غلام اسحٰق انسٹیٹیوٹ صوابی میں زیرتعلیم مکینیکل انجینئر محمد علی اور ان کے ساتھی کمپیوٹر انجینئرنگ کے طالب علم راہول راج نے یہ آلہ بنایا ۔

طالب علموں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اس لیے انہوں نے وائرس کی تشخیص کے لیے درکار کٹس کی کمی کومدنظر رکھتے ہوئے آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹول سے مدد لینے کا فیصلہ کیا۔

ان کا دعویٰ ہے کہ ان کے بنائے گئے ماڈل کے ذریعے پھیپڑوں کے سٹی اسکین کرکے کورونا وائرس کی موجودگی کی تشخیص 92 فیصد تک ہوسکتی ہے اور یہ عمل 10 سے 20سکینڈ میں مکمل ہو جائے گا۔

Exit mobile version