اورنج لائن لاهور

وزیراعلی پنجاب کی طرف سے اورنج لائن لاهور کا کرایہ 40 روپے مقررکرنے کی منظوری

قومی خبریں

لاہور: وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے اورنج لائن لاهور کا کرایہ 40 روپے مقرر کرنے کی اصولی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے 50 روپے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کرایہ 40 روپے مقررکرنے کی اصولی منظوری دے دی۔ وزیراعلی نے معاملہ پنجاب کابینہ کو بھی بھیج دیا ہے۔

گزشتہ اعلی سطح کے اجلاس میں وزرا اورمتعلقہ حکام نے کرایہ 50 روپے کرنے کی تجویزدی تھی۔