چاند گرہن

چاند گرہن کیا ہوتا ہے؟

متفرق خبریں

ہم جانتے ہیں کہ چاند کی اپنی کوئی روشنی نہیں ہوتی اور یہ زمین کی دوسری جانب موجود سورج کی روشنی کو منعکس کرکے روشن دکھائی دیتا ہے۔ یہ اکثر اپنی روشنی کهو دیتا ہے اور اسے چاند گرہن کهتے ہیں.

جب ہماری زمین سورج اور چاند کے عین درمیان ایک سیدھی لائن میں پہنچ جاتی ہے تو زمین کا سایہ چاند پر پڑتا ہے جسے چاند گرہن کہا جاتا ہے۔ جیسے ہی زمین گھوم کر اس لائن سے آگے نکل جاتی ہے یہ گرہن ختم ہوجاتا ہے۔

چاند گرہن کی تین اقسام ہوتی ہیں جن میں مکمل، جزوی، اور پین امبرل چاند گرہن شامل ہیں۔

تیسری قسم میں زمین کا ہلکا سایہ چاند پر گرتا ہے اور چاند کو گرہن ہونے کے باوجود یہ کہیں نظر آتا ہے اور بعض مقامات پر بالکل دکھائی نہیں دیتا۔