یوکرائنی طیارہ

یوکرائنی طیارہ ایرانی میزائل سے تباہ ہوا شواہد موجود ہیں، جسٹن ٹروڈو

بین الاقوامی خبریں

اوٹاوا (ایکسپریس نیوز): امریکا اور یوکرین کے بعد اب کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ یوکرائنی طیارہ ایرانی میزائل لگنے کے سبب گرا جس کے شواہد موجود ہیں۔

کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ منگل کو کینیڈین انٹیلی جنس حکام کو اپنے ذرائع سے اطلاع ملی کہ یوکرین کا ایک طیارہ تباہ ہوگیا، ہمارے پاس شواہد اور اطلاعات ہیں کہ طیارہ ایرانی سرزمین سے داغے گئے میزائل کے سبب تباہ ہوا۔

کینیڈا کے وزیر اعظم نے شواہد سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائیں اور کہا کہ ہم یہ نہیں کہتے کہ طیارے کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا تاہم اس حادثے کی تحقیقات ہونا ضروری ہے۔

اس ضمن میں امریکا کا بھی کہنا ہے کہ طیارہ ایرانی میزائل سے تباہ ہوا لیکن امریکا یہ بھی تسلیم کرتا ہے کہ میزائل غلطی سے طیارے کو جالگا جب کہ اس کا ہدف امریکی فوجی تھے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل یوکرین کا طیارہ گرنے کے سبب 176 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں بڑی تعداد ایرانی باشندوں کی ہے۔

One thought on “یوکرائنی طیارہ ایرانی میزائل سے تباہ ہوا شواہد موجود ہیں، جسٹن ٹروڈو

Comments are closed.