پاکستان میں لاک ڈاؤن

پاکستان میں لاک ڈاؤن کا نتیجه۔۔۔ کورونا وائرس کے کیسز میں حیرت انگیز کمی

قومی خبریں, کرونا وائرس کے متعلق آخرین اخبار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک – جاوید چوهدری ) پاکستان میں لاک ڈاؤن سے کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں کمی ہونے لگی ، روزانہ 140رپورٹ ہونیوالے کیسز 108پر آگئے ۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں پھیلتی ہوئی وبا ء سے پھیلنی والی تباہی کے پیش نظر حکومت نے اس سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی مرتب کی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان عوام کی سرگرمیاں انتہائی محدود کی جائیں لیکن لاک ڈائون نہیں کیا جائے گاکیونکہ لاک ڈائون کی وجہ سے دیہاڑی دار طبقہ بری طرح سے متاثر ہو گا ۔

15مارچ سے قبل ان کیسز کی تعداد انتہائی سست روی کا شکار رہی جس میں ایک ایک فرد کا اضافہ ہوتا رہا ہے لیکن 15مارچ کے بعد اس میں خوفناک اضافہ ہوتا چلا گیا روزانہ کی بنیاد پر 140کی شرح سے کیسز رپورٹ ہونے لگے جس کی وجہ سے صوبائی حکومتوں نے لاک ڈائون کی کال دیدی ۔

23مارچ کے بعد ان کیسز کی تعداد میں کمی ہوئی جس ایک سو چالیس سے کم ہو کر 108پر آگئی ہے ، امید ظاہر کی جارہی ہے کہ انشا اللہ ، اللہ پاک کے حکم سے اس مہلک وباء پر قابو پا لیا جائے گا ۔

جبکہ دوسری جانب روزانہ کی بنیاد پر عوام اپنے اپنے گھر کی چھتوں پر وقفے وقفے اذانیں بھی دے رہے ہیں ۔ اور گھروں میں گڑگڑا کر دعائیں کی جارہی ہیں ، اللہ پاک ہمیں اس مہلک وباء سے چھٹکار ا عطا کرے ۔