ڈالر 165روپے

ایک ڈالر 165روپے سے بھی اوپر پہنچ گیا ،وجہ کیا بنی،مستقبل میں قیمت کہاں تک جائیگی؟

اقتصاد، سائنس اور ٹیکنالوجی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک – جاوید چوهدری) کاروبار کے آغاز پر ہی انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک روپیہ 90 پیسے اضافہ جس کے بعد ڈالر 165روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔

ماہرین کا کہناہے کہ حکومت کی جانب سے شرح سود میں کمی اور کورونا وائرس کے باعث سرمایہ دار پاکستان میں سے اپنا پیسہ آہستہ آہستہ نکال رہے ہیں جس کے باعث ڈالر مہنگا ہو رہاہےاورآنےوالے دنوں میں یہ سلسلہ جاری رہ سکتا ہے.

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آئی ہے ، سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو انڈیکس 27 ہزار 228کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر بعد اس میں بہتری آنا شروع ہوئی اور 100 انڈیکس میں 458 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد انڈیکس 27 ہزار 687 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔