لاہور سیالکوٹ موٹروے

لاہور سیالکوٹ موٹروے کی تعمیر

قومی خبریں

91 کلو میٹر کا فاصلہ صرف41منٹ میں طے پاکستان میں ایک اور موٹر وے، لاہور سیالکوٹ موٹروے کی تعمیر جاری(جاوید چوهدری)

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور سے سیالکوٹ 91 اعشاریہ 47 کلومیٹر طویل موٹروے کا افتتاح 30 مارچ کو کیا جائے گا، تفصیلات کے مطابق لاہور سے سیالکوٹ موٹروے کی تعمیر پر 44 ارب روپے کی لاگت آئی ہے، نئی سڑک کی تعمیر سے دونوں شہروں کے درمیان کا فاصلہ محدود ہو کر 41 منٹ رہ جائے گا۔

نو تعمیر شدہ موٹروے کی 4لین ہیں اور اس پر 9 انٹر چینجز، 8 فلائی اوورز، 20 پل اور 18 انڈر پاسز تعمیر کیے گئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کے ساتھ 3 انڈسٹریل زون اور 2 یونیورسٹیاں بھی قائم کی جائیں گی ۔

اس موٹروے کو لاہور کے قریب کالا شاہ کاکو کے ذریعے ایم 2 اور این 5 سے جوڑا گیا ہے، یہ سڑک جی ٹی روڈ کے متوازی بنائی گئی ہے جو کامونکی ، گوجرانوالہ، ڈسکہ، سمبڑیال سے ہوتی ہوئی سیالکوٹ تک جائے گی۔