غیرملکی کمنٹیٹرز کی لاہور شہر کی سیر

غیرملکی کمنٹیٹرز کی لاہور شہر کی سیر

سیر و سیاحت

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے پلے آف میچوں کی کمنٹری کےلئے لاہور پہنچنے والے غیرملکی کمنٹیٹر لاہور شہر کی سیر کرتے رہے ۔

کمنٹیٹر ایلن ولکنز اور ڈیرن گنگا سابق ٹیسٹ کرکٹر ماجد خان کی رہنمائی میں اندرون شہر پہنچ گئے اور انہوں نے مسجد وزیر خان، شاہی حمام اور دیگر تاریخی مقامات کی سیر کی ۔

غیر ملکی کمنٹیٹر نے تاریخی عمارتیں دیکھ کر خوشگوارحیرت کا اظہار کیااور لاہور شہر کی خوبصورتی کی خوب تعریفیں بھی کیں۔ ایلن ولکنز کا کہنا تھا کہ لاہور کا پرانا شہر اور مختلف تاریخی مقامات دیکھ کر بہت اچھا لگا اور گلیمورگن کاونٹی میں اپنے پہلے کپتان ماجد خان اور ڈیرن گنگا کے ساتھ تاریخی مقامات کی سیر کرکے بہت مزہ آیا۔

بارش کی وجہ غیر ملکی مہمانوں کو جلد واپس ہوٹل آنا پڑا۔ ایلن ولکنز اور ڈیرن گنگا 2 پلے آف میچز اور کراچی میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔

جواب دیں