اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت

پاکستان میں ڈالر سستا جبکه پوری دنیا میں ڈالر مہنگا – اوپن کرنسی مارکیٹ میں قیمت 161روپے تک آگئی

اقتصاد، سائنس اور ٹیکنالوجی

پاکستانی روپیہ ہر گزرتے دن کیساتھ تگڑا ہونے لگا، ڈالر کی قیمت 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی، 29 مئی کے بعد اب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت  161.55روپے کی سطح تک آگئی.

تفصیلات کے مطابق مقامی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر سمیت دیگرغیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے میں آئی جس کے باعث انٹر بینک میں ڈالر 161.55روپے ہوگئی ہے.

بتایا گیا ہے کہ توقع سے زائد ترسیلات زر موصول ہونے کی وجہ سے کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ جبکہ امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی آ رہی ہے۔

حکومت کی جانب سے حال ہی میں بیرون ممالک پاکستانیوں کیلئے روشن پاکستان ڈیجیٹل اکاونٹ متعارف کروایا گیا تھا۔ بیرون ممالک پاکستانیوں کی جانب سے اب بینکنگ چینلز کے ذریعے رقوم پاکستان بھیجی جا رہی ہیں، جس کی وجہ سے نہ صرف ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے، بلکہ ڈالر کی قیمت میں کمی بھی آ رہی ہے۔

واضح رہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کو ریکارڈ 7 ارب ڈالرز سے زائد ترسیلات زر موصول ہوئی ہیں.