خارجہ پالیسی کی کامیابی

خارجہ پالیسی کی کامیابی کا انحصار، معاشی استحکام کے ساتھ وابستہ ہے: شاہ محمود قریشی

قومی خبریں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں زیر تربیت سول و عسکری افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ خارجہ پالیسی کی کامیابی کا انحصار، معاشی استحکام کے ساتھ وابستہ ہے۔

انہوں نے خارجہ پالیسی کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے اور نتیجہ خیز بنانے کیلئے،وژن ایف او کے تحت اٹھائے گئے اقدامات سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے معاشی روابط کے فروغ کیلئے “معاشی سفارت کاری کا آغاز کیا جس کے انتہائی حوصلہ افزا نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل سمیت تمام عالمی فورمز پر موثر انداز میں اجاگر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، افغان امن عمل سمیت خطے میں قیام امن کیلئے اپنی مخلصانہ، مصالحانہ کاوشیں بروئے کار لا رہا ہے ۔

آج خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے ۔

جواب دیں