پاکستان نے بنگلادیش کو

پاکستان نے بنگلادیش کو دوسرے میچ میں شکست دیکر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی

شوبز اور لایف اسٹائل

ایکسپریس نیوز لاہور: پاکستان نے بنگلادیش کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں 9 وکٹ سے شکست دیکر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ 

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلادیش کے کپتان محمد اللہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 136 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف 17ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کیا۔

قومی ٹیم کی جانب سے بابراعظم اور احسان علی نے اننگز کا آغاز کیا، احسان کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے جس کے بعد محمد حفیظ نے کپتان کے ساتھ ملکر ذمہ داری سے اسکور کو آگے بڑھایا، اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں اسکور کیں۔ بابراعظم 66 اور محمد حفیظ 67 رنز پر ناقابل شکست رہے۔

بنگلادیش کی جانب سے تمیم اقبال اور محمد نعیم نے اننگز کا آغاز کیا، نعیم دوسرے ہی اوور میں شاہین آفریدی کا شکار بن گئے، وہ کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹے، محمد متھن کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے مہدی حسن 9 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

وکٹ کیپر بیٹسمین لٹن داس 8 رنز بنانے کے بعد شاداب خان کا شکار بنے اور عفیف حسین نے 21 رنز کی اننگز کھیلی تاہم اوپننگ بلے باز تمیم اقبال نے ذمہ دارنہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی، وہ 53 گیندوں پر 65 رنز کی اننگز کھیل کر رن آؤٹ ہوئے۔

بنگلادیشی کپتان محمد اللہ کی اننگز بھی 12 رنز تک ہی محدود رہی۔ پاکستان کی جانب سے محمد حسنین نے 2 جب کہ شاہین آفریدی، شاداب خان اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے پہلے بهی ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی۔

One thought on “پاکستان نے بنگلادیش کو دوسرے میچ میں شکست دیکر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی

Comments are closed.