اداکارہ حرا مانی

اداکارہ حرا مانی کی بالی ووڈ گانے پررقص کی ویڈیو وائرل

شوبز اور لایف اسٹائل

کراچی (ایکسپریس نیوز): ڈراما سیریل ’’دوبول‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ حرا مانی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بالی ووڈ گانے پر رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔

اداکارہ و میزبان حرا مانی کا شمار پاکستان ڈراماانڈسٹری کی چلبلی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو اپنی صاف گوئی کے لیے بھی مشہور ہیں۔ اداکارہ حرا مانی کئی انٹرویوز میں کہہ چکی ہیں کہ وہ بالی ووڈ فلموں اور ڈراموں کی بہت بڑی مداح ہیں اور انہیں فلمیں دیکھنا بہت پسند ہے۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ حرا کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم’’ہم آپ کے ہیں کون‘‘کے مشہور گانے ’’مائی نی مائی‘‘ پر رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔ یہ گانا بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اورسلمان خان پر فلمایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اداکارہ حرا مانی آج کل پاکستان کے مقبول ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ میں ٹیچر ہانیہ کا کردارادا کرتی نظر آرہی ہیں۔ ڈرامے کی طرح ان کا کردار بھی لوگوں کو بے حد پسند آرہا ہے اس کے علاوہ وہ نجی چینل سے نشر ہونے والے ایک اورڈرامے ’’غلطی‘‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔