ڈیجیٹل پاکستان وژن کے تحت

ڈیجیٹل پاکستان وژن کے تحت کے پی کے حکومت کی سرکاری امور ڈیجیٹل کرنے کے لیے پالیسی تیار

قومی خبریں

پشاور (ایکسپریس نیوز): خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری امور ڈیجیٹل کرنے کے لیے ڈیجیٹل پاکستان وژن کے تحت پالیسی تیار کرلی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت حکومت کی ڈیجیٹائزیشن پالیسی کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں چیف آف ڈیجیٹل پاکستان وژن کمپین تانیا ایدروس نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈیجیٹائزیشن سے سرکاری امور بغیر پیپر کے ہوجائیں گے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سرکاری امور کی ڈیجیٹائزیشن کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹائزیشن سے وقت کی بچت اور کارکردگی میں بھی بہتری آسکے گی جب کہ جدید دور کا تقاضا ہے کہ تمام سرکاری امور ڈیجیٹل ہوں۔