ایران پر مزید پابندیاں

امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کردیں، 8 کاروباری شخصیات بھی شامل

بین الاقوامی خبریں

واشنگٹن / تہران (ایکسپریس نیوز): امریکا نے ایران کی مزید کمپنیوں اور کاروبار افراد پر پابندی عائد کردی۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کردیں، متعدد ایرانی کمپنیوں اور 8 ایرانی کاروباری افراد پر بھی  پابندیاں لگائی گئی ہیں، پابندی کی شکار کمپنیاں اور افراد کسی بھی امریکی شہری، امریکی فرم دنیا بھر میں پھیلے امریکا کے کاروباری نیٹ ورک سے کسی بھی قسم کا لین دین نهین کرسکیں گی۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے نزدیکی افراد پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں، ایران کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ علی شامخانی اور رضاکار فورس بسیج کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل غلام رضا سلیمانی پر بھی امریکی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔

مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ایران 40 سال سے دنیا میں دہشت گردی کی مالی معاونت کر رہا ہے، ایران پر مزید پابندیاں اسے سبق سکھانے کے لیے لگائی گئی ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومیپو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عراق کے حملوں میں ایران امریکی فوجیوں کو مارنے کا ارادہ رکھتا تھا، ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی سفارت خانوں سمیت امریکی اہداف کو نشانہ بنانے والے تھے، امریکا کے پاس قاسم سلیمانی کے ممکنہ حملوں کی انٹیلی جنس معلومات تھیں، حملوں کے فوری خطرے کو ٹالنے کے لیے قاسم سلیمانی کے خلاف کاروائی کی۔

 

One thought on “امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کردیں، 8 کاروباری شخصیات بھی شامل

Comments are closed.